اہم خبریں

ناکام ، جھوٹے بیانیے اور تکبر کی سیاست خاک آلود ہوگئی ہے ، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان

اسلام آباد(اے بی این نیوز    )وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ اللہ تعالی نے ایسے حالات کو بدلا ہے کہ پیشن گوئیاں کرنے والے سارے ناکام ، جھوٹے بیانیے اورتکبر کی سیاست خاک آلود ہوگئی ہے ، 4 ماہ قبل ملک کے ڈیفالٹ ہونے ، ملک کو توڑنے کا خواب دیکھنے والوں کے غرور اور تکبر کو آج زوال ہے ۔وہ بدھ کو یہاں شاہین چوک فلائی اوور کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ انھوں نے کہا کہ آج ہم شاہین فلائی اوور کا سنگ بنیاد رکھنے کے لئے یہاں اکٹھے ہوئے ہیں، یہ ان 14 پراجیکٹس میں ایک ہے جس پر ایک سال میں کام ہوا ہے ۔ بارکہو فلائی اووربھی مکمل ہونے کے قریب ہے اس کا چند دنوں میں وزیراعظم افتتاح کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اس بات کا گواہ ہے کہ شہباز شریف نے اپنے آپ کو خدمت کی بنیاد پر قائم رکھا ہوا ہے ، انہوں نے خدمت کی بنیاد پر سیاست کی ہے یہہی وجہ ہے پارٹی میں سے بات کی گئی تو انہوں نے اپنا راستہ نہیں بدلا ۔ انہوں نے کہا کہ اس خدمت کی سیاست کی بنیاد پر اللہ تعالی نے ان پر فضل و کرم کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 13 جماعتوں پر مشتمل اتحادی حکومت اس انداز سے چلائی کہ کسی کو ناراض نہیں ہونے دیا ۔ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ اللہ تعالی نے ایسے حالات کو بدلا ہے کہ پیشن گوئیاں کرنے والے سارے ناکام جبکہ جھوٹے بیانیے اورتکبر کی سیاست خاک آلود ہوگئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے معاملہ اور اسے ناکام کرنے کی کوششوں کے باوجود وزیراعظم کو سرخرو ہوئی ہے ، آئی ایم ایف سے کامیابی ، دوست ممالک سے معاونت خوش آئند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بے پناہ مسائل تھے اس میں پاکستان مسلم لیگ ن کو اللہ تعالی نے کامیابی دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی پنجاب شہباز شریف کو یاد کرتا ہے کیونکہ پنجاب آج بھی دیگر صوبوں سے ترقی کے میدان میں بہت آگے ہے ۔

متعلقہ خبریں