اہم خبریں

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ریڈیو پاکستان کے 12 نئے اسٹوڈیوز کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد( اے بی این نیوز   )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے ریڈیو پاکستان کے 12 نئے اسٹوڈیوز کا افتتاح کر دیا۔ بدھ کو وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب جب ریڈیو پاکستان پہنچیں تو ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان طاہر حسن اور ریڈیو پاکستان کے عملہ نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر وفاقی سیکرٹری اطلاعات سہیل علی خان بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے ریڈیو پاکستان کے 12 نئے اسٹوڈیوز کا افتتاح کیا جن میں ایف ایم 94 سپورٹس، 11 علاقائی زبانوں کی نشریات، ماحولیات سے متعلق اسٹوڈیو، ٹیک سٹوڈیو، ڈرامہ، پروڈکشن اور آڈیو ڈرامہ ریل کے حوالے سے سٹوڈیوز، پوڈ کاسٹ سٹوڈیو، ورلڈ سروس سٹوڈیو، نیوز بلیٹن نیشنل سٹوڈیو شامل ہیں جبکہ صوت القرآن کی ٹرانسمیشن کو بھی ڈیجیٹل کر دیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنے دورہ کے دوران ریڈیو پاکستان کے مختلف سٹوڈیوز کا دورہ بھی کیا اور وہاں موجود عملے سے ملاقات کی اور ان کے کام کو سراہا۔ اس موقع پر انہوں نے ریڈیو پاکستان کے اسٹاف سے ان کے امور سے متعلق معلومات بھی حاصل کیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے بعد ازاں میڈیا سے بھی گفتگو کی اور میڈیا کو وہ ٹرانسمیٹر بھی دکھایا جس کے ذریعے 14 اگست 1947ءکو پاکستان کی آزادی کا اعلان کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں