راولپنڈی ( اے بی این نیوز )راولپنڈی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سرقہ بالجبر، سٹریٹ کرائم، چوری کی 72 وارداتیں ہو ئیں، شہریوں 22 موٹرسائیکل، تین گاڑیاں، لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہو گئے،ائیر پورٹ کے علاقے سے چور علی گوہر کے گھر سے 36 لاکھ کا سونا اور 2لاکھ روپے لے گئے وارث خان کے علاقے سے بینک کے اندر نے نوسرباز شہری سے ڈیڑھ لاکھ لے گئے تھانہ صادق آباد نیو ٹاون اور دھمیال سے گاڑیاں چوری ہو گئیں، ویسٹریج میں چور مسجد سے نمازی کا لیپ ٹاپ لے کر رفوچکر ہو گئے نیو ٹاؤن کے علاقے میں سٹریٹ کرائم کی واردات میں فیملی کو لوٹ لیا گیاپولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں















