اسلام آباد (اے بی این نیوز )ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر کالے شیشوں اور غیر نمونہ،فینسی نمبر پلیٹس کے خلاف کارروائی ، پانچ رنگ برنگے شیشے اور فینسی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل کر دی گئی،اسسٹنٹ کمشنر پوٹھوہار نے اے ای ٹی اوز، اور ٹریفک پولیس کے ہمراہ ایچ تیرہ میں گاڑیوں کو چیک کیاگاڑیوں کی رجسٹریشن رنگ برنگے شیشے اور فینسی نمبر پلیٹس اتروانے کے بعد بحال کر دی جائے گی،ڈپٹی کمشنرنے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ گاڑیوں سے فی الفور رنگ برنگے شیشے اور فینسی نمبر پلیٹس اتار دیں، صرف ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کے منظور شدہ نمبر پلیٹس کا استعمال کریں۔















