اسلام آباد ( اے بی این نیوز )یوکرین کے وزیر خارجہ دمتری کولیبا رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے،یوکرین کے وزیر خارجہ دورہ پاکستان کے دوران وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کریں گے،یوکرینی وزیرخارجہ کےدورہ پاکستان کی تیاریاں حتمی مراحل میں ہیں،روس اور یوکرین کی جنگ کےدوران یوکرینی وزیر خارجہ کا پاکستان کایہ پہلادورہ ہوگا،دونوں وزرائے خارجہ جنگ کے بعد یوکرین میں خوراک کے بحران پر بات کریں گے،سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان روس یوکرائن جنگ کا خاتمہ اور تنازع کا پرامن حل چاہتا ہے ،پاکستان روس اور یوکرین تنازع پر غیر جانبدارانہ موقف رکھتا ہے،
پاکستان پہلے ہی جنگ زدہ ملک یوکرین میں انسانی بحران پر تشویش کا اظہار کیا ہے، پاکستان نے تاحال کبھی کھل کر روس کے جنگی اقدامات کی مذمت نہیں کی،یوکرین سے افواج کے انخلا کے مطالبے کی حمایت پرپاکستان بارہا اقوام متحدہ میں روس کے خلاف ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔















