اہم خبریں

اتحادیوں کی مشاورت سے اسمبلی کی تحلیل کا فیصلہ کیا جائے گا، وفاقی وزیر پارلیمانی امور

اسلام آباد (  اے بی این نیوز   )اتحادیوں کی مشاورت سے اسمبلی کی تحلیل کا فیصلہ کیا جائے گا،ن لیگ کا موقف ہے کہ آئینی مدت مکمل ہوتے ہی اسمبلی تحلیل کر دی جائے اور وقت پر الیکشن ہوں،ہر سیاسی جماعت پارٹی پالیسی کے مطابق اپنی رائے رکھتی ہے،ائینی مدت مکمل ہونے سے قبل تمام اتحادیوں کی مشاورت سے اسمبلی کی تحلیل کا فیصلہ ہو جائے گا،نواز شریف کی واپسی کے حوالے سےجماعت میں مشاورت جاری ہے، نواز شریف جلد واپس آکر الیکشن مہم کی قیادت کریں گے،اسرائیل کے بارے میں حکومتی موقف میں کوئی تبدیلی اور یو ٹرن نہیں،چیئرمین پی ٹی ائی اپنی سیاسیت اور پالیسی کے خود زمہ دار ہیں،جمہوری نظام کو کمزور کرنے سمیت ملک دشمنی ایک پاگل سیاسی لیڈر کررہا ہے،ہو سکتا ہے چیئرمین پی ٹی ائی کل بھارت کو اپنا محسن قرار دے دیں ان کے بارے میں اتنا غور نہیں کرنا چاہیئے،وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی کی کمشنر افس راولپنڈی میں صحافیوں سے گفتگو ،انہوں نے کہا کہ 2018میں جب ہم سے حکومت چھینی گئی اور الیکشن ٹریپ کئے گئے،ملک بہتر حالات میں تھا،2013میں کیا حالات تھے جب حکومت ملی،پانچ سالہ دور میں مہنگائی،انرجی بحران ختم کیا گیا،دہشتگرڈی کو جڑ سے اکھاڑا گیا،مشکل ٹارگٹس کو پانچ سال میں مکمل کرکےملک کو بحرانوں سے نکالا،اج جو بھگت رہے ہیں وہ پچھلی حکومت کی پالیسیاں ہیں جسکی وجہ سے ہمیں دوبارہ ائی ایم ایف کے پاس جانا پڑا،بجلی کی زائد قیمت ائی ایم ایف معاہدے کے وجہ سے لے رہے ہیں،عمران خان کی پوری کوشش تھی کہ ملک ڈیفالٹ کرے اور ملک اس نہج تک پہنچ چکا تھا ،یہ مہنگائی کا بوجھ گزشتہ حکومت کی وجہ سے عوام پر پڑا،ڈیفالٹ سے ملک بچانے کے لئے دوست ممالک سے مدد لینا پڑا،ہمین عوام کی مشکلات کا احساس ہے۔

متعلقہ خبریں