ہمارے سکیورٹی اہلکار دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے نبردآزماہیں،سپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد(اے بی این نیوز      ):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے ژوب گیریژن میں دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ بدھ کو اپنے الگ الگ مذمتی بیانات میں انہوں نے دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور شہیداہلکاروں کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ شہداء کے اہلخانہ کے غم اور دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔سکیورٹی اہلکاروں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ہمارے سکیورٹی اہلکار دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے نبردآزما ہیں۔پوری قوم ملک میں امن کے قیام کے لیے سکیورٹی فورسز کی لازوال قربانیوں کی مقروض ہے۔سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحتیابی اور پسماندگان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی ۔