مہنگائی بے قابو،حکمران کنٹرول کرنے میں ناکام،عوام کا بھرکس نکل گیا

راولپنڈی ( اے بی این نیوز     )مہنگائی کا بے قابو جن حکومت کے کنٹرول سے باہر ، عوام روزمرہ اشیائے ضروریہ خریدنے سے قاصرہیں عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت انکی حالت زار پر رحم کرے ، روز مرہ کہ اشیا کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں،سب کے اپنے اپنے من مانے ریٹس ہیں،غریب عوام کا کو ئی پر سان حال نہیں،عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہی ہے مگر حکمران اپنی اپنی سیاست میں پڑے ہو ئے ہیں آخر عوام کس کے پاس جائے، اس مہنگائی کو کو ئی روکنے والا نہیں۔