راولپنڈی ( اے بی این نیوز )غیر معیاری مشروبات سپلائی کرنیوالے مافیا کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی ان ایکشن. فوڈ سیفٹی ٹیم نے راولپنڈی میں کارروائی کرتے ہوئے 821 لٹر غیر معیاری کولڈ ڈرنکس تلف کر دیں،پنجاب فوڈ اتھارٹی حکام کے مطابق خفیہ اطلاعات پر باغ سرداراں میں غیر معیاری کولڈ ڈرنکس بنانیوالے فیکٹری پکڑی گئی، مضر صحت اجزاء سے تیار مشروبات کو جعلی پیکنگ میں شہر بھر میں سپلائی کیا جا رہا تھا، تلف کی گئی کولڈ ڈرنکس کی مالیت 3 لاکھ روپے بنتی ہے، جعل سازی پر فیکٹری مالک کو 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے، معیاری اشیاء کی فراہمی کیلئے جعل ساز مافیا کی کڑی نگرانی کر رہے ہیں، خوراک کے کارروبار میں جعلی سازی کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔















