اہم خبریں

ہیلمٹ کی پاسداری نہ کرنے پر ایک دن میں 2500سے زائدکےچالان

راولپنڈی ( اے بی این نیوز     )ہیلمٹ کی پابندی کے حوالے سے ضلع بھر میں ٹریفک پولیس کاجنرل ہولڈ اپ،ضلع راولپنڈی کے45مقامات پر ٹریفک پولیس کی ناکہ بندی،سی ٹی او تیمور خان مختلف مقامات پر اپنی زیر نگرانی ہیلمٹ کیخلاف کاروائ کرواتے رہے،ہیلمٹ نا پہننے اور نمبر پلیٹ نہ ہونے پر بھر کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے،ہیلمٹ کی پاسداری نہ کرنے پر ایک دن میں 2500سے زائدکےچالان،سی ٹی او تیمور خان نے بتایا کہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکلز کو چالان کیساتھ سیکٹرز میں بھی بند کیا جا رہا ہے،ہیلمٹ ساتھ لانے اور چالان جمع کروانے کے بعد موٹر سائیکل مالک کے حوالے کیا جا رہا ہے،بغیر نمبرپلیٹ موٹر سائیکل کو نمبر لگنے کے بعد مالک کے حوالے کیا جائے گا،ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے پر لرنر پرمٹ بھی ایشو کیے جا رہے ہیں،مختلف مقامات پر کونز لگا کر آگاہی مہم کا سلسلہ بھی جا ری ہے،ٹریفک قوانین کی سخت پاسداری سے جانی نقصان میں خاطر خواہ کمی واقع ہو گی،اپنے آپ کو جانی نقصان سے محفوظ رکھنا ہے تو ہیلمٹ پہننا ہو گا،منظم ٹریفک کے حصول کےلئے ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدر آمد کروایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں