اہم خبریں

خود کو آرمی آفیسر ظاہر کرنیوالے جعلی میجر کو حوالات میں بند کر دیا گیا

راولپنڈی ( اے بی این نیوز   )خود کو آرمی آفیسر ظاہر کرنیوالے جعلی میجر کو حوالات میں بند کر دیا گیا،سینئر ٹریفک وارڈن فاروق نے دوران ڈیوٹی کالے شیشے والی گاڑی کو کاروائی کی غرض سے روکا، کاغذات طلب کرنے پر ڈرائیور نے خود کوآرمی کا میجر ظاہر کیا،ملزم نے سینئر ٹریفک وارڈن محمد فاروق کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں،ڈیجیٹل ایپلیکشن پرنمبر درج کرنے پر ملزم کی گاڑی کی نمبر پلیٹ بھی جعلی نکلی،سینئر ٹریفک وارڈن نے ڈرائیور اور گاڑی کو تھانہ سول لائن کے حوالے کر دیا۔جعلی آفیسر کیخلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کروا دیا گیا،سی ٹی او تیمور خان کیجانب سے سینئر ٹریفک وارڈن فاروق کو شاباش اور انعام کا اعلان۔

متعلقہ خبریں