اتحادی جماعتوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فارمولاتاحال طے نہیں ہوا، قمرزمان کائرہ

لالہ موسی (  اے بی این نیوز   )پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی راہنماء ووفاقی مشیر قمرزمان کائرہ نے کہاہے کہ اتحادی جماعتوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فارمولاتاحال طے نہیں ہواتاہم اس پر بحث مباحثہ جاری ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈیرہ کائرہ پر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،قمرزمان کائرہ نے کہاہے کہ یہ الیکشن اسمبلی کی مدت پوری کرنے کے بعد ہونے جارہے ہیں اور الیکشن میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے، ملک میں مسائل بہت زیادہ ہیں لیکن وسائل انتہائی کم نہیں لیکن اس کے باوجود حکومت جو کام انتہائی ضروری ہیں وہ کرا رہی ہے میرے حلقہ میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے جاری ہیں،اسی طرح پورے ملک میں کام ہورہے ہیں اور یہ کام ہوتے رہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ گرمیوں کے موسم میں بجلی کی پرابلم معمول کی بات ہے لیکن اس کے باوجودمیرے حلقہ میں بجلی کی جتنی اسکیمیں ہیں اتنی کسی حلقہ میں نہیں،بے شمار ٹرانسفارمر اپ گریڈ کئے گئے ہیں اور کئے جارہے ہیں،بجلی کی خرابی دور کرنے میں جووقت لگتاہے اس کی وجہ واپڈاکے پاس سٹاف کی کمی ہے محکمہ نے گوجرانوالہ سے کچھ لوگوں کی ٹرانسفر لالہ موسیٰ کی تھی لیکن وہ شائد واپس ٹرانسفر کراگئے ہیں ہماری واپڈاحکام سے بات چیت چل رہی ہے جس کے تحت واپڈامیں مقامی لوگوں کو بھرتی کیاجائے گاتاکہ تبادلہ کراکے جانے کاسوال ہی پیدانہ ہوالیکن اس میں کچھ وقت لگ سکتاہے،سٹاف کی کمی پوری ہوتے ہی لالہ موسیٰ میں دوسراکمپلینٹ آفس قائم کردیاجائے گا۔