اہم خبریں

وزیرخزانہ سینیٹرمحمداسحاق ڈارسے اے ایف فرگوسن اینڈکو کے سینئرپارٹنرسلمان حسین کی ملاقات

اسلام آباد( اے بی این نیوز     )وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداسحاق ڈارسے پیرکویہاں اے ایف فرگوسن اینڈکو کے سینئرپارٹنرسلمان حسین نے ملاقات کی۔اے ایف فرگوسن اینڈکو کے سینئرپارٹنر نے وزیرخزانہ کوملک میں بینکاری کے شعبہ کے حوالہ سے حالیہ اشاعت کی کاپی پیش کی۔ وزیرخزانہ نے ملک میں چارٹرڈ اکاؤنٹینسی کے پیشہ اوردیگرخدمات کی فراہمی میں ملک کے کلیدی چارٹرڈ اکاؤنٹینسی فرم کی خدمات کوسراہا۔

متعلقہ خبریں