اہم خبریں

وزیراعظم کے معاون خصوصی فیصل کریم کنڈی کی نوشہرہ حکیم ہاوس آمد

پشاور( اے بی این نیوز   )وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے گزشتہ روز نوشہرہ حکیم آباد میں گلریز حکیم خان سے اہلیہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔وہ اتوار کوسماجی شخصیت گلریز حکیم خان کی اہلیہ اور ابراہیم حکیم خان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کےلیے حکیم ہاو¿س گئے، انہوں نے مرحومہ کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ خبریں