چیئرمین پی ٹی آئی نے پیٹرول پر سبسڈی دے کر آئی ایم ایف معاہدہ برباد کیا،وزیر مملکت مصدق ملک

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے پیٹرول پر سبسڈی دے کر آئی ایم ایف معاہدہ برباد کیا،انکا ریکارڈ ہے ضرورت کے وقت ہر ایک کو مائی باپ بنا لیتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آئی ایم ایف معاہدہ سبوتاثر کرنے کے لیے پی ٹی آئی چیئرمین نے خیبر پختونخوا اور پنجاب کے وزرائے خزانہ کو بھی ٹاسک دیا ، پی ٹی آئی چیئرمین نے حکومت کے ختم ہوتے وقت پیٹرول پر سبسڈی دے کر آئی ایم ایف پروگرام برباد کیا ،ان کا یہی ٹریک ریکارڈ ،جب ضرورت ہوتی ہے تو ہر ایک کو مائی باپ بنا لیتے ہیں۔وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد اہم ثبوت فراہم کر رہے ہیں، کس کا مقدمہ کس جرم پر کہاں چلایا جائے، یہ فیصلہ قانون کے مطابق کیا جائیگا۔