گوادر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ،7 افراد قتل

گوادر(نیوز ڈیسک) گوادر کے علاقے سربندر میں نامعلوم مسلح افراد نے رہائشی کوارٹر میں گھس کر فائرنگ کی اور7 افراد کو قتل کردیا۔ پولیس نے بتایا کہ لاشیں اور زخمی افراد کو گوادر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
مزید پڑھیں: ستارروں کی روشنی میں آج بروزجمعرات،9مئی 2024 آپ کا دن کیسا رہے گا ؟
ایس ایس پی گوادر کے مطابق نامعلوم افراد نے فش ہاربر کے قریب رہائشی کوارٹر پر فائرنگ کی ، جس کے نتیجے میں سات افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک زخمی ہوا۔ حملہ رات 3 بجے کیا گیا، یہ واقعہ گوادر شہر سے 25 کلومیٹر دور پیش آیاہے۔ گوادر پولیس حکام کے مطابق جاں بحق وزخمی افراد کا تعلق پنجاب کے ضلع خانیوال سے بتایاجاتا ہے۔

جو سربند ر میں حجام کی دکان میں کام کرتے تھے۔ پولیس نے لاشوں اور زخمیوں کو گوادرہسپتال منتقل کردیا جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر نامعلوم ملزمان کیخلاف کارروائی شروع کردی ہے۔