پیکا ایکٹ 2016 میں ترمیم اور ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن ایجنسی کے قیام کی منظوری

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) وزیراعظم نے پیکا ایکٹ 2016 میں ترمیم اور ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن ایجنسی کے قیام کی منظوری دیدی ہے۔ تجویز شدہ پیکا بل کابینہ کی منظوری کے بعد پارلیمنٹ میں پیش کیا جائیگا۔
مزید پڑھیں: لاہور ایئر پورٹ کے ٹی وی لائونج میں آگ بھڑک اٹھی،6 بین الاقوامی پروازیں تاخیر کا شکار
ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن ایجنسی کی انچارج وزارت آئی ٹی ہوگی۔ اتھارٹی ڈیجیٹل حقوق سے متعلق معاملات پر حکومت کو مشاورت دیگی۔

مجوزہ ڈیجیٹل رائٹس اتھارٹی آن لائن مواد کو ریگولیٹ کریگی اور اتھارٹی سوشل میڈیا پر قانون کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات بھی کریگی۔ اتھارٹی نئے پیکا قانون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کریگی۔

ڈیجیٹل رائٹس اتھارٹی ملوث افراد اور گواہوں جوطلب کرسکے گی۔ نئے قوانین کو پاکستان میں غیر ملکی کمپنیوں کی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرنے اور خواتین کو تحفظ سے بھی جوڑ ا جارہا ہے۔