اسلام آباد ( اے بی این نیوز )ملک میں قانون ہے کوئی بادشاہت نہیں، ریاستی جائیداد کوئی مال غنیمت نہیں کہ وزیر یوں بانٹ دے،سپر یم کورٹ نے متروکہ وقف املاک کی اراضی سے متعلق شہری کی نظرثانی اپیل خارج کردی ، سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹ ایکٹ اطلاق سے متعلق تمام اعتراضات بھی مسترد,, جسٹس اعجاز الاحسن نے ریما رکس میں کہا ایکٹ میں کہیں نہیں لکھا کہ اپیل میں آنے والے مقدمات پر بھی یہ ایکٹ لاگو ہو گا۔۔ قانون بنانے کا مقصد بنیادی حقوق کا تحفظ کرنا ہے، جسٹس عائشہ ملک نے ریما رکس میں کہا ریویو اف ججمنٹ ایکٹ کا تعلق 184(3) کے علاوہ مقدمات پر نہیں ہوتا۔















