اہم خبریں

وسیم عباس کا زندگی میں کئی بار محبت میں مبتلا ہونے کا اعتراف

کراچی(اے بی این نیوز)پاکستان کے لیجنڈری اداکار وسیم عباس نے انکشاف کیا ہے کہ میں اپنی زندگی میں کئی مرتبہ محبت میں مبتلا ہوا، تاہم اب ان معاملات میں دلچسپی نہیں رکھتا۔

وسیم عباس کا شمار پاکستان ٹیلی وژن کے معروف اداکاروں میں ہوتا ہے، انہوں نے 1980ء کی دہائی میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور ٹیلی وژن، فلم اور تھیٹر سمیت مختلف شعبوں میں کام کیا، تاہم ان دنوں وسیم عباس اپنی پیشہ ورانہ سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ذاتی زندگی کے حوالے سے بھی خبروں میں ہیں۔

انہوں نے حال ہی میں اپنی دوسری اہلیہ اور معروف اداکارہ صبا حمید سے 29 سالہ شادی کے بعد طلاق کا اعلان کیا ہے۔

حالیہ انٹرویو میں وسیم عباس نے اپنی زندگی میں محبت کے تجربات پر کھل کر گفتگو کی۔انہوں نے بتایا کہ میں اپنی طلاق کے فیصلے سے مطمئن ہوں اور مجھے اس پر کوئی پچھتاوا نہیں۔

اداکار نے اپنی محبت کی زندگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ 1980ء کی دہائی میں جب میں نے شوبز میں کام شروع کیا تو اس دور میں محبت میں مبتلا ہونا ایک عام بات تھی، میں اپنی زندگی میں کئی بار محبت میں گرفتار ہوا۔

وسیم عباس نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اب اس معاملے میں میری کوئی دلچسپی نہیں رہی۔

ان کا کہنا ہے کہ آج کل ہم صرف ظاہری طور پر خود کو بہتر دکھا سکتے ہیں، جبکہ ہماری اصل صحت کی صورتِ حال تو صرف اللّٰہ ہی جانتا ہے۔

مزید پڑھیں۔پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما پارٹی بچانے میدان میں آگئے

متعلقہ خبریں