اسلام آباد(اے بی این نیوز)آبنائے ہرمز پر کشیدگی نے تیل کی عالمی منڈی کو ہلا دیا۔ حکومت ہفتہ وار کے بجائے روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کے تعین کے نئے طریقہ کار پرغور کرنے لگی۔
حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے لیے روزانہ کی بنیاد پر ایک نیا طریقہ کار متعارف کرانے پر غور کر رہی ہے، جس کے تحت قیمتوں کے حتمی تعین میں حکومت کا اپنا کردار نمایاں طور پر کم ہو جائے گا۔
مجوزہ نظام کے تحت آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ہر رات پیٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل، لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں کا تعین کرنے کی واحد ذمہ دار ہوگی، اور یہ تبدیل شدہ قیمتیں روزانہ رات 12 بجے سے لاگو ہوں گی۔
واضح رہے کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا طریقہ کار تبدیل کرنے پر غور شروع کر دیا ۔ وزیرِ پٹرولیم علی پرویز ملک کی زیرِ صدارت پیٹرولیم کی قیمتوں کے لیے اصلاحات کمیٹی اجلاس میں روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کے تعین، پر غور کیا گیا۔ کمیٹی اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی۔ جن کی روشنی میں پٹرولیم قیمتوں کے تعین کا نیا طریقہ کار طے کیا جائے گا۔
معاشی ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز کی موجودہ صورتحال کو دیکھے ہوئے یہ مشکل ہے کہ حکومت فوری یہ فیصلہ لے پائے گی، کہ ہر دن پرائسز کو کیٹر کر پائے گی، حکومت ایک ایوریج رکھے گی کیونکہ اس میں ایکسچینج ریٹ، لیوی بھی سمیت بہت سارے فیکٹر شامل ہیں۔
مزید پڑھیں۔آج سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا، قبلے کی درست سمت معلوم کرنے کا نادر موقع















