ننکانہ صاحب ( اے بی این نیوز )شہر اور گردونواح میں دوسرے روز بھی موسلادھار بارش ، معمولی بارش نے ضلعی انتظامیہ کے انتظامات کا پول کھول دیا۔ننکانہ صاحب نکاسی آب کا نامناسب انتظام ، گلیاں بازار زیر آب گئے ،، مختلف علاقوں میں تین تین فٹ پانی جمع ، پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ، ٹریفک کی روانی بھی بری طرح متاثر ،شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔















