واشنگٹن ( اے بی این نیوز )عالمی ثالثی عدالت میں پاکستان کی بڑ ی کامیابی، بھارت کی دریاؤں پر آبی جارحیت ثابت، پاکستانی پانی پر قبضے کے حق میں عالمی ثالثی عدالت میں بھا رتی مفروضے مسترد،، پاکستان کے اعتراضات قبول،، پاکستان نے کشن گنگا اور رتلے متنازع منصوبوں سے متعلق اعتراضات اٹھائے تھے۔ پاکستان نے اپنے اعتراضات میں کہا تھاکہ کشن گنگا اور رتلے منصوبے 1961 کے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہیں۔ عالمی عدالت نے پاکستانی اعتراضات کی بنیاد پر مقدمہ قابل سماعت قرار دے دیا















