اہم خبریں

پاکستانی قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی،وزیرِ اعظم

اسلام آباد (اے بی این نیوز   )وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا میران شاہ، شمالی وزیرستان میں دہشگردوں کے خودکش حملے فوجی جوانوں کی شہادت پر دلی دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہو ئےجام شہادت نوش کرنے والے نائب صوبیدار صاحب خان، نائیک محمدابراہیم، سپاہی جہانگیر خان کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور زخمی ہونے والے افراد کیلئے جلد صحت یابی کی دعا کی ،وزیرِ اعظم کا شہداء کے اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی بھی دعا کی،وزیرِ اعظم نے کہا کہ ان بہادر جوانوں نے چوکی پر حملے کو اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرکے ناکام بنایا اور قوم کو بہت بڑے نقصان سے بچایا،پاکستانی قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی،ہماری مسلح افواج کے بہادر جوان اپنے خون سے اس ملک کی بقاء کی آبیاری کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں