اہم خبریں

ملک کو بحرانی کیفیت سے نکالیں گے، عبدالعلیم خان

لاہور ( اے بی این نیوز   )استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے، ملک کو بحرانی کیفیت سے نکالیں گے۔استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین اورپارٹی صدرعلیم خان کی زیر صدرات اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں پارٹی کے سینئر رہنما اسحاق خاکوانی، عون چودھری، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، رانا نذیر، چودھری علی اختر، میاں خالد اور دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ منشور، پارٹی رجسٹریشن سمیت اہم معاملات پر حکمت عملی طے کی گئی، ملک بھر میں پارٹی کی تنظیم سازی اور ممبر سازی مہم پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، مختلف سیاسی رہنماؤں سے رابطوں کی پیش رفت پر بھی بات چیت کی گئی۔اس موقع پر جہانگیر ترین نے کہا کہ ہمارا فوکس عام آدمی کے مسائل کا حل اور غربت و مہنگائی کا خاتمہ ہے، عوامی امنگوں کے عین مطابق پارٹی منشور دیں گے۔

متعلقہ خبریں