اہم خبریں

کلمہ چوک انڈر پاس پر بارشی پانی کے نکاس کیلئے واسا کے مزید 5 واٹر ڈسپوزل پمپس لگوا دئیے گئے ہیںعامر میر

لاہور( اے بی این نیوز   ) نگران وزیر اعلیٰ محسن رضا نقوی کی ہدایت پر صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات عامر میر اور صوبائی وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ اظفر علی ناصر نے کلمہ چوک انڈر پاس کا دورہ کیا اور بارشی پانی کے نکاس کا جائزہ لیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر عامر میر نے کہا ہے کہ کلمہ چوک انڈر پاس سے نکاسی آب کا کام مکمل کر کے ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے، کلمہ چوک انڈر پاس پر بارشی پانی کے نکاس کیلئے واسا کے مزید 5 واٹر ڈسپوزل پمپس لگوا دئیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کلمہ چوک انڈر پاس سے پانی کے نکاس کی ذمہ داری واسا نے پوری کی، بارشوں کے موجودہ سپیل کے دوران صوبائی وزراء بذات خود نکاسی آب کی سرگرمیوں کی نگرانی کریں گے، 2018 کے بعد پہلی مرتبہ 8 گھنٹے میں 291 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں