راولپنڈی (اے بی این نیوز )محکمہ اوقاف کا ایجوکیشن آفس سیل کرنے کی آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن، محکمہ تعلیم کی نماٸندہ تنظیمیں ایجوکیشن آفس کو سیل کرنے کی مذمت کی،ایپکا نے کہا کہ ڈاٸریکٹوریٹ آف ایجوکیشن مری روڈ راولپنڈی کی عمارت کو لینڈ مافیا کی ایما پر سیل کیا گیا،ایجوکیشن آفس سے سی ای او ایجوکیشن ، ڈائریکٹرز کالجز سمیت افسران و عملے کو پولیس کے ذریعہ باہر نکلوایا گیا،ایجوکیشن آفس میں ڈویژن بھر کے ملازمین، اساتذہ اور سکولوں کا حساس ریکارڈ موجود ہے،افسران بالا محکمہ تعلیم کی ملکیتی املاک کو ہتھیانے کا نوٹس لیں،اس طرح کی کاروائی سے ہزاروں اساتذہ و ملازمین کا سروس ریکارڈ تباہ ہونے کا اندیشہ ہے،آفس کو ڈی سیل کیا جائے ورنہ پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں و دفاتر میں ہڑتال، تالہ بندی اور احتجاج کیا جاۓ گا۔















