پشاور( اے بی این نیوز ) اینٹی کرپشن ڈیپارنمنٹ کے خلیفہ گل نواز ہسپتال اور بنوں یونیورسٹی آف سائنس پر چھاپہ مارا گیا، اینٹی کرپشن افسران نے سارا ریکارڈ قبضے میں لے لیا ہے، ریکارڈ کے ساتھ متعلقہ افسران کے بیانات بھی ریکارڈ کیے گئے ہیں ۔ اینٹی کرپشن،خلیفہ گل نواز ہسپتال اور بنوں یونیورسٹی آف سائنس میں غیر قانونی بھرتیاں اور ٹھیکے دیے گئے ہیں ۔ بھرتیاں اور ٹھیکے گزشتہ حکومت کے دوران دئے گئے ہیں ۔ بھرتیوں اور ٹھیکوں سے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچایا گیا ہے ۔















