اہم خبریں

پاکستان کا ہوپ سپر چائلڈ اسٹار رپورٹر اویس شہزاد کینسر کے مریضوں کے لیے زندگی اور جینے کی امید کی کرن

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )آٹھ سالہ اویس شہزاد دنیا کا واحد چائلڈ اسٹار رپورٹر ہےجو رپورٹنگ کے ساتھ ساتھ بلڈ کینسر سے ہمت اور بہادری سے جنگ لڑ رہاہے، اویس شہزاد نے کیمو تھراپی کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا ورک و مصروفیات سے بلڈ کی۔سر کو شکست دی، اویس شہزاد نے پہلی رپورٹ ڈھائی سال کی عمر میں رپورٹ کی۔ ثبوت کے طور پر ویڈیو کلپ موجود ہے، پاکستان میں ایسا کوئی اسکول نہیں جو کینسر جیسے موذی مرض سے جنگ لڑنے والے یا کینسر کو شکست دینے والے بچوں کے لیے کوئی اسپیشل اسکول نہیں۔ کیمو تھراپی کے بعدجسم ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجاتا ہے اس لیے ان کے اسکولنگ کے مسائل اویس شہزاد بہت بہتر انداز میں بتائے گا اور تجویز بھی پیش کرئے گا،اویس شہزادتعلیم کا شوق پورا کرنے کے لیے گھر میں اسکول یونیفار پہن کر دل خوش کرتا ہے اور بچوں کو اسکول جاتا دیکھ کر روتا ہے۔دردبھرے لمحات ہوتے ہیں،کینسر کے مریض بچوں کے لیے کچھ کرنا چاہتا ہے۔ اویس کینسر سے بچاو اور علاج حفاظتی تدابیر سے بچوں کو آگاہی فراہم کرتا ہے،اویس شہزاد کینسر کے مریضوں کے لیے زندگی اور جینے کی امید ہے،اویس شہزاد نے کینسرکیمو تھراپی کی تکالیف کو دعاوں مسکراہٹوں سے کھیل کود کر کے سوشل میڈیا اور ڈانس کرکے بچوں کو خوش رکھ کر شکست دی،اویس شہزاد اسپتال میں کینسر کے مریض بچوں میں رول ماڈل ہے۔

متعلقہ خبریں