اسلام آباد( اے بی این نیوز )توشہ خانہ فوجداری کارروائی کے کیس میں عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی طلبی کا نوٹس جاری کر دیا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کل پیش ہونے کا حکم دیا، عدالتی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کل صبح ساڑھے 8 بجے پیش ہوں۔عدالت کی جانب سے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اور وکلا کو بھی نوٹس جاری کر دیئے گئے، عدالت نے ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد کیس کل سماعت کیلئے مقرر کیا۔















