وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری غیر سرکاری دورے پر امریکا پہنچ گئے

اسلام آباد(اے بی این نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری غیر سرکاری دورے پر نیو یارک پہنچ گئے، وہ ایک ہفتہ تک امریکا میں قیام کریں گے۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری دورہ امریکا کے دوران بعض ممتاز امریکی تھنک ٹینکس کے اجلاسوں میں شریک ہوں گے، بعض امریکی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری جاپان کا دورہ مکمل کر کے امریکہ روانہ ہوئے، آصفہ بھٹو زرداری ٹوکیو سے کراچی واپس روانہ ہو گئی ہیں۔