سی پیک پاکستان اور چینی قیادت کا خطے کیلئے بڑا تحفہ ہے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد (اے بی این نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوے کہا کہ آج پانچ جولائی کے دن وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت پر شب خون مار کر ایک آمر نے جمہوریت کا قتل کیا تھا، آج کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی برسی کا بھی دن ہے،آج سی پیک کے دس سال مکمل ہو رہے ہیں،سی پیک پاکستان اور چین کی قیادت کا خطے کے لئے ایک تحفہ ہے، سی پیک کا تحفہ قائد محمد نواز شریف اور صدر شی جن پنگ کا وژن ہے، پچھلے ایک سال سے اتحادی حکومت ملک کی معاشی تباہی، بدحالی، بے روزگاری، لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے، پچھلے چار سالوں میں نالائق، نااہل اور چوروں نے ملک کو صرف تباہی کی طرف دھکیلا، کچھ سازشی کرداروں نے ایک نااہل اور چور کو ملک پر مسلط کیا، یہ کہانی صرف چار سال کی نہیں، اس کی شروعات 2013ءمیں شروع ہو چکی تھی،2013ءمیں ملک کے اندر مہنگائی، دہشت گردی، بے روزگاری تھی، ملک ڈیفالٹ کی نہج پر تھا، لوگوں نے سمجھ لیا تھا کہ ملک کی مشکلات کا حل صرف نواز شریف کے پاس ہے،جب پاکستان ایک مشکل دوراہے سے گزر رہا تھا، اس وقت نواز شریف کو تیسری مرتبہ وزیراعظم منتخب کیا گیا، نواز شریف نے ہی ملک کے اندر سیاسی استحکام کی بنیاد رکھی، صوبوں میں اکثریت رکھنے والی جماعتوں کو وہاں حکومتیں بنانے کا موقع دیا،