پرویز مشرف کی پیروڈی کرنے والے اداکار وسیم انصاری انتقال کرگئے

کراچی (  اے بی این نیوز  )پرویز مشرف کی پیروڈی کرنے والے اداکار وسیم انصاری انتقال کرگئے،اہلخانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ کچھ عرصے سے بیمار تھے۔اہلخانہ کے مطابق اداکار وسیم انصاری یوٹیلیٹی بل بھرنے گئے تھے، اچانک گر پڑے، انہیں اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔اہلخانہ کا کہنا ہے کہ وسیم انصاری کی نمازجنازہ ادا کرنے کے بعد تدفین کردی گئی۔