چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ کل سنایا جائے گا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   ) چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ کل سنایا جائے گا ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ کل سنانے کی کاز لسٹ جاری کر دی ،چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری فیصلہ سنائیں گے ،سیشن کورٹ اور انسداد دہشت گردی عدالت نے عدم پیروی ضمانتیں خارج کیں تھیں ،چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست کے مطابق 9 ضمانت کی درخواستیں متعلقہ عدالتوں میں زیر التوا سمجھی جائیں ، ان 9 مقدمات میں متعلقہ عدالتوں کے حتمی فیصلے تک گرفتاری سے روکا جائے ، متعلقہ عدالتوں کو 9 مقدمات کے فیصلے میرٹ پر کرنے کی ہدایت کی جائے ،9 مئی کے تین مقدمات اور اسلام آباد میں احتجاج کے تین مقدمات شامل توشہ خانہ جعلی سازی ، دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور اقدام قتل کا مقدمہ بھی شامل ہے۔