اہم خبریں

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت،امریکا کی شکست کا اعلان؟

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت،امریکا کی شکست کا اعلان؟

تہران (اے بی این نیوز) ایرانی چیف مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے ایران امریکہ معاہدے کو امریکہ کی شکست کا اعلان قرار دیا ہے۔

آذربائیجان میں او آئی سی پارلیمانی یونین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی مفاہمت کی یادداشت دباؤ اور جبر کا نتیجہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اسلام آباد مفاہمت کی یادداشت ایرانی قوم کی مزاحمت، استقامت اور طاقت کا مظہر ہے، یہ یادداشت امریکہ کی شکست کا اعلان بن گئی ہے۔

باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ خطے کے ممالک خود علاقائی سلامتی کو یقینی بنائیں اور بیرونی مداخلت کو مسترد کریں۔

انہوں نے کہا کہ وہ خطے کے ممالک کے ساتھ ان کی خودمختاری کے احترام کی بنیاد پر تعاون کے لیے تیار ہیں۔
مزید پڑھیں‌:دبئی جانے والوں کیلئے اہم پیش رفت، جانیے مکمل تفصیلات

متعلقہ خبریں