اہم خبریں

یورپی یونین کے اجلاس میں سوئیڈن کی وزیر 3 ماہ کا بچہ ساتھ لے آئیں

اسٹاک ہوم (اے بی این نیوز)یورپی یونین کے وزرائے ماحولیات کے اجلاس میں ننھے مہمان کی آمد نے سب کی توجہ حاصل کر لی، جب سوئیڈن کی وزیرِ ماحولیات رومینا پورموختاری اپنے تین ماہ کے بیٹے ایڈم کو ساتھ لے کر اجلاس میں شریک ہوئیں، انہوں نے تقریر بھی کی اور بچے کو بھی سنبھالتی رہیں۔


برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق سوئیڈش وزیر کا کہنا ہے کہ میں اس اقدام کے ذریعے یہ پیغام دینا چاہتی تھی کہ والدین بالخصوص خواتین کو ایسی پالیسیاں میسر ہونی چاہئیں جو انہیں پیشہ ورانہ اور خاندانی ذمہ داریوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے پر مجبور نہ کریں۔

رومینا پورموختاری نے رائٹرز سے گفتگو میں کہا کہ میرا مقصد یہ ثابت کرنا تھا کہ خواتین بیک وقت اپنے کیریئر اور خاندان دونوں کو سنبھال سکتی ہیں، بشرطیکہ انہیں ایک ایسا شریکِ حیات میسر ہو جو ذمہ داریاں بانٹنے پر یقین رکھتا ہو۔
مزید پڑھیں: اسلام آبادایئرپورٹ سے انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام،3 مسافر آف لوڈ

متعلقہ خبریں