اہم خبریں

اسلام آبادایئرپورٹ سے انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام،3 مسافر آف لوڈ

اسلام آباد(اے بی این نیوز)اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) امیگریشن نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ کی ایک کوشش ناکام بنا دی اور قبرص جانے والی پرواز سے تین مشتبہ مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گلف ایئر کی پرواز GF-771 کے ذریعے قبرص جانے والے تین مسافروں، یاسر علی، عدیل احمد اور عدنان احمد کو امیگریشن کلیئرنس کے دوران مشتبہ سرگرمیوں کے باعث سیکنڈری پروفائلنگ کے لیے روکا گیا۔

ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ایک مسافر نے غیر قانونی امیگریشن کلیئرنس، پروٹیکٹر سٹیمپ اور سفری انتظامات کے لیے ایک ایجنٹ کو بھاری رقم ادا کی تھی۔ اس کے موبائل فون سے متعدد افراد کی مشتبہ سفری دستاویزات اور یورپ میں انسانی سمگلنگ سے متعلق نیٹ ورک کے شواہد بھی برآمد ہوئے۔

ایف آئی اے کے مطابق دوسرے مسافر کا موبائل فون مکمل طور پر ڈیٹا وائپ پایا گیا، جس سے شواہد مٹانے کے شبے کو مزید تقویت ملی۔

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ بروقت کارروائی کے نتیجے میں تینوں مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا، جبکہ مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے انہیں ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: یوم عاشور کے سکیورٹی انتظامات ،موبائل فون سروس جزوی طور پر معطل رہے گی

متعلقہ خبریں