اہم خبریں

ڈیلی ویجز ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری، تنخواہوں کی ادائیگی کا نیا حکم جاری

پشاور (اے بی این نیوز) کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور نے ڈیلی ویجز (یومیہ اجرت) پر کام کرنے والے ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا ہے، جس کے تحت اب ان کی تنخواہیں بھی مستقل ملازمین کے ساتھ ہی پراسیس کی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور کی جانب سے اس حوالے سے باقاعدہ آفس آرڈر جاری کر دیا گیا ہے، جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہیں ہر ماہ مستقل ملازمین کی تنخواہوں کے ساتھ پراسیس کی جائیں۔

جاری کردہ احکامات کے مطابق یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کا طریقہ کار واضح کر دیا گیا ہے۔ ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہیں متعلقہ پرنسپلز کی سفارشات کی بنیاد پر پراسیس کی جائیں گی۔

اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل نے متعلقہ پرنسپلز، فنانس سیکشن اور اسٹیبلشمنٹ اسسٹنٹ کو احکامات پر من و عن عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

اس فیصلے سے ڈیلی ویجز ملازمین کو تنخواہوں کی پراسیسنگ میں سہولت ملنے اور مستقل ملازمین کے ساتھ تنخواہوں کا عمل مکمل ہونے کی توقع ہے۔

مزیدپڑھیں: وزیرآباد میں کمسن بچیوں سے زیادتی کا مجرم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

متعلقہ خبریں