اہم خبریں

امریکا سے رہا ایرانی شہری وطن واپسی کیلئے کراچی پہنچ گئے،اسحاق ڈار

امریکا سے رہا ایرانی شہری وطن واپسی کیلئے کراچی پہنچ گئے،اسحاق ڈار

اسلام آباد (اے بی این نیوز) امریکی حکام سے رہا ہونے والے مزید 22 ایرانی شہری کراچی پہنچ گئے، وطن واپسی کے انتظامات جاری ہیں.

امریکی حکام کی جانب سے رہائی پانے والے ایرانی ٹینکر کے عملے کے 22 ارکان کو کراچی میں ایرانی قونصل خانے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی حکام سے رہائی پانے والے 22 ایرانی شہری کراچی پہنچ گئے ہیں۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ایرانی شہریوں کی وطن واپسی کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، وطن واپسی کے انتظامات پاکستان اور ایران کے سفارتی مشنز کے تعاون سے کیے جا رہے ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ ایرانی شہریوں کی وطن واپسی کے عمل کے دوران امریکی اور ایرانی حکام سے رابطے میں ہیں۔ 2 ماہ میں ایرانیوں کا یہ چوتھا گروپ ہے جس کی وطن واپسی میں پاکستان نے مدد کی ہے۔ اب تک پاکستان نے 70 سے زائد ایرانیوں کی پاکستان کے راستے وطن واپسی میں مدد کی ہے۔

وزیر خارجہ نے پاکستان پر اعتماد کرنے پر ایرانی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ ایرانی بھائیوں کی بحفاظت واپسی میں وزارت خارجہ اور پاکستانی اداروں نے پیشہ ورانہ اور موثر کردار ادا کیا۔
مزید پڑھیں‌:بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے معاملے پر بڑی اپڈیٹ سامنے آگئی

متعلقہ خبریں