ابیٹ آباد،آسمانی بجلی گرنے سے بچہ جاں بحق،10 افراد زخمی

ایبٹ آباد(ویب ڈیسک)آسمانی بجلی گرنے کے دو مختلف واقعات میں مجموعی طور پر 10 افراد زخمی جبکہ ایک بچہ جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع ایبٹ آباد میں آسمانی بجلی گرنے کے دو مختلف واقعات رونما ہوئے۔ ضلع ایبٹ اباد کی تحصیل حویلیاں کے علاقہ چٹ پڑی میں پہاڑ کی غار میں بارش اور گرج چمک سے پناہ لینے لیے بیٹھے 6 افراد پر آسمانی بجلی گری جسے ایک بچہ موقع پر جاں بحق جبکہ 5 افراد شدید ذخمی ہو گئے۔آسمانی بجلی گرنے کا دوسرا واقع تھا نہ بگنوتر کی حدود گاؤں سیریاں باغ میں پیش آیا جسمیں مکان کی چھت گرنےبسے ماں اور اسکے 4 بچے ملبے تلے دب گئے۔ دونوں واقعات میں مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کےتحت زخمیوں کوریسکیو کر کےہسپتال منتقل کیا۔