اہم خبریں

ایک ساتھ تین چھٹیاں، طلبا اور سرکاری ملازمین کے لیے اہم خبر

ایک ساتھ تین چھٹیاں، طلبا اور سرکاری ملازمین کے لیے اہم خبر

اسلام آباد (اے بی این نیوز) طلبا اور سرکاری ملازمین کے لیے نومبر میں مسلسل تین چھٹیاں ملنے کا امکان ہے، جس کے باعث شہریوں کو طویل ہفتہ وار تعطیلات سے فائدہ اٹھانے کا موقع مل سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ہر سال 9 نومبر کو شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یومِ ولادت کے موقع پر عام تعطیل ہوتی ہے۔

سرکاری کیلنڈر کے مطابق رواں سال 9 نومبر پیر کے روز آرہا ہے، جبکہ اس سے پہلے ہفتہ اور اتوار کی ہفتہ وار تعطیلات ہوں گی۔ اس طرح سرکاری ملازمین کو ہفتہ، اتوار اور پیر کو مسلسل تین روز کی چھٹیاں مل سکتی ہیں۔

تعلیمی اداروں میں بھی ہفتہ وار تعطیلات اور یومِ اقبال کی چھٹی کے باعث طلبا کو 7 سے 9 نومبر تک مسلسل تین روز کی تعطیلات ملنے کا امکان ہے۔

تاہم تعطیلات کے حوالے سے متعلقہ اداروں کے باضابطہ نوٹیفکیشن اور جاری کردہ ہدایات کو حتمی تصورکیا جائے گا.
مزید پڑھیں‌:فلم کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ حریم فاروق کی اچانک طبیعت بگڑ گئی

متعلقہ خبریں