پشاور(اے بی این نیوز)سابق خیبر پختونخوا کابینہ کے اراکین کے زیرِ استعمال سرکاری گاڑیاں تاحال واپس نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی حکومت ختم ہونے کے باوجود سابق وزراء کے پاس سرکاری گاڑیاں ہیں۔
بعض سابق وزراء، مشیروں اور معاونینِ خصوصی کے پاس 3 سے 4 سرکاری گاڑیاں ہیں۔
سابق پارلیمانی سیکریٹریوں کے پاس بھی سرکاری گاڑیاں ہونے کا انکشاف ہوا ہے، بعض نجی سوشل میڈیا شخصیات کے زیرِ استعمال بھی سرکاری گاڑیاں ہیں۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض سابق کابینہ اراکین سرکاری گاڑیاں واپس کر چکے ہیں۔
متعلقہ حکام کی جانب سے گاڑیوں کی واپسی کے معاملے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
مزیدپڑھیں: بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی، کشمیر میں ژالہ باری اور موسلا دھار بارش کا امکان















