اہم خبریں

اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری، طلبہ کے لیے اہم خبر

اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری، طلبہ کے لیے اہم خبر

لاہور (اے بی این نیوز) محکمہ تعلیم پنجاب نے موسم سرما کے دوران صوبے بھر کے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق نئے اوقات 16 اکتوبر سے 31 مارچ 2027 تک نافذ العمل رہیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سنگل شفٹ والے اسکول پیر سے جمعرات تک صبح 8 بج کر 45 منٹ سے دوپہر 1 بج کر 30 منٹ تک کھلے رہیں گے، جبکہ جمعے کے روز اسکولوں میں چھٹی دوپہر 12 بج کر 30 منٹ پر ہوگی۔

اسی طرح ڈبل شفٹ والے اسکولوں میں صبح کی شفٹ پیر سے جمعرات تک صبح 8 بج کر 45 منٹ سے دوپہر 12 بج کر 30 منٹ تک جاری رہے گی۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اسکولوں کی شام کی شفٹ دوپہر 1 بج کر 30 منٹ سے شام 4 بج کر 30 منٹ تک ہوگی، جبکہ جمعے کے روز ڈبل شفٹ والے اسکولوں کی شام کی شفٹ دوپہر 2 بجے سے شام 4 بج کر 30 منٹ تک جاری رہے گی۔

محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق نئے اوقات کار مقررہ مدت کے دوران صوبے بھر کے اسکولوں پر لاگو ہوں گے۔
مزید پڑھیں‌:مراد سعید سے متعلق رانا ثناء اللہ کا بڑا انکشاف سامنے آگیا

متعلقہ خبریں