اہم خبریں

مراد سعید سے متعلق رانا ثناء اللہ کا بڑا انکشاف سامنے آگیا

مراد سعید سے متعلق رانا ثناء اللہ کا بڑا انکشاف سامنے آگیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ مراد سعید اس وقت افغانستان میں موجود ہیں اور وہاں بیٹھ کر خیبر پختونخوا حکومت کو کنٹرول کر رہے ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مراد سعید کا خیبر پختونخوا کے سیاسی معاملات میں کردار ہے اور سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ بنانے میں بھی ان کا ہاتھ ہے۔ ان کے بقول، یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سہیل آفریدی کو جانتے تک نہیں تھے۔

رانا ثناء اللہ نے مذاکرات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پوری نیک نیتی کے ساتھ مذاکرات میں تحریک انصاف کے مطالبات کے مطابق پیشکشیں کیں، تاہم مذاکرات کی ناکامی میں بنیادی کردار سہیل آفریدی اور ان کے پیچھے موجود مراد سعید کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بعض رہنماؤں کو سیاسی لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر مذاکرات کرنے یا معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنے پر یقین نہیں ہے۔

وزیراعظم کے مشیر نے خیبر پختونخوا کی سیاسی صورت حال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو صوبے میں کوئی ذمہ داری نہیں دی جا رہی، جبکہ ان کے مطابق موجودہ صوبائی سیٹ اپ سوچ سمجھ کر تشکیل دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں‌:عراقی وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے خصوصی ملاقات، اہم یقین دہانی کرا دی

متعلقہ خبریں