اسلام آباد ( اے بی این نیوز )محکمہ صحت نے ہیٹ ویو ایڈوائزری جاری کر دی،ہیٹ ویو سے باڈی ٹیمپریچر 10 سے 15 منٹ میں 106 فارن ہائیٹ تک پہنچ جاتا ہے، ڈی ایچ او کے مطابق ہیٹ سٹروک موت یا مستقل معزوری کا باعث بھی بن سکتا ہے،چکر آنا، سردرد، تیز بخار ،جسم ٹھنڈا ہو جانا ہیٹ ویو کی علامات ہیں،ایتھلیٹس اور باہر کام کرنے والے افراد ہیٹ ویو کا شکار ہو سکتے ہیں،بلاضرورت گھر سے باہر نا نکلیں،آئندہ روز میں پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کرنے کی ہدایت، ہلکے رنگ کے کپڑے پہنیں، پانی زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔















