اہم خبریں

ایل پی جی گیس مہنگی، نئی قیمتوں نے عوام کو پریشان کر دیا

ایل پی جی گیس مہنگی، نئی قیمتوں نے عوام کو پریشان کر دیا

لاہور( اے بی این نیوز)‌شہر میں ایل پی جی سرکاری نرخوں کے برعکس من مانی قیمتوں پر فروخت ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے، جس کے باعث شہریوں کو اضافی مالی بوجھ برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے ایل پی جی کی سرکاری قیمت 241 روپے فی کلوگرام مقرر کی گئی ہے، تاہم لاہور کے مختلف علاقوں میں یہی گیس 350 سے 450 روپے فی کلوگرام تک فروخت کی جا رہی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی بڑھتی قیمتوں نے گھریلو بجٹ کو شدید متاثر کر دیا ہے، جبکہ مہنگی گیس کی فروخت کے باعث روزمرہ اخراجات میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔

متاثرہ شہریوں نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی کی اوورچارجنگ کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور سرکاری نرخ 241 روپے فی کلوگرام پر فروخت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، تاکہ عوام کو ناجائز منافع خوری سے بچایا جا سکے۔
مزید پڑھیں‌:قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرحوں میں ردوبدل،نیا نوٹیفکیشن جاری

متعلقہ خبریں