اہم خبریں

قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرحوں میں ردوبدل

قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرحوں میں ردوبدل،نیا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(رضوان عباسی )وفاقی حکومت نے قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرحوں میں ردوبدل کرتے ہوئے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کا اطلاق آج سے ہوگا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیفینس سیونگز سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح 12.96 فیصد سے کم کرکے 11.94 فیصد مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ پینشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ، بہبود سیونگز سرٹیفکیٹ اور شہداء فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ پر منافع 13.20 فیصد سے کم کرکے 12.96 فیصد کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح ریگولر انکم سرٹیفکیٹ کی شرح منافع 12.24 فیصد سے کم کرکے 11.52 فیصد اور اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ کی شرح 12.60 فیصد سے کم کرکے 11.43 فیصد مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سیونگز اکاؤنٹ پر منافع کی شرح بدستور 10 فیصد برقرار رکھی گئی ہے۔

دوسری جانب اسلامی سرمایہ کاری کی اسکیموں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ سروا 5 سالہ اسلامک سیونگز سرٹیفکیٹ پر منافع 11.16 فیصد سے بڑھا کر 11.52 فیصد جبکہ سروا 3 سالہ اسلامک سیونگز سرٹیفکیٹ پر منافع 9.16 فیصد سے بڑھا کر 11.50 فیصد مقرر کر دیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی شرح منافع کا اطلاق فوری طور پر، یعنی آج سے نافذ العمل ہوگا۔
مزید پڑھیں‌:مہنگائی کا نیا وار،مرغی، انڈے اور گوشت کے سرکاری نرخ سامنے آگئے

متعلقہ خبریں