لاہور (اے بی این نیوز) مہنگائی کے مسلسل اثرات کے باعث سستا پروٹین بھی شہریوں کے لیے مہنگا ہوتا جا رہا ہے، جہاں مرغی کا گوشت، انڈے اور دیگر اشیائے خوردونوش سرکاری نرخوں سے زیادہ مہنگے داموں فروخت ہو رہی ہیں۔
سرکاری پرائس لسٹ کے مطابق مرغی کے گوشت کی قیمت 490 روپے فی کلو مقرر ہے تاہم اوپن مارکیٹ میں یہی گوشت 520 سے 530 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح برائلر مرغی کی سرکاری قیمت سے 25 سے 30 فی کلو زیادہ قیمت پر فروخت ہونے کی اطلاعات ہیں۔
دوسری جانب چھوٹا گوشت جس کا سرکاری ریٹ 1600 روپے فی کلو ہے مارکیٹ میں 2400 سے 2800 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے جب کہ بڑے گوشت کی سرکاری قیمت 800 روپے ہونے کے باوجود دکاندار اسے 1000 سے 1200 روپے فی کلو فروخت کر رہے ہیں۔
فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت 245 روپے فی درجن مقرر ہے تاہم مارکیٹ میں ایک درجن انڈے 250 سے 255 روپے میں فروخت ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری پرائس لسٹ پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے اور من مانی قیمتیں وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ عوام کو اشیائے خوردونوش مقررہ نرخوں پر دستیاب ہوں۔
مزید پڑھیں:عالمی ومقامی منڈیوں میں سونے کی قیمتوں میں پھر بڑا اضافہ















