اہم خبریں

بڑی خبر، نیتن یاہو کے گرد گھیرا تنگ،مبینہ گرفتاری کا انکشاف

بڑی خبر،نیتن یاہو کے گرد گھیرا تنگ،مبینہ گرفتاری کا انکشاف

نیویارک (اے بی این نیوز) نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو جنگی مجرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی گرفتاری کے حوالے سے محکمہ قانون سے مشاورت جاری ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ظہران ممدانی نے کہا کہ جنگی مجرم قرار دیے جانے کے بعد نیتن یاہو کی جگہ دی ہیگ ہے جہاں اسرائیلی وزیراعظم کو عالمی فوجداری عدالت نے جنگی جرائم کے الزامات میں نامزد کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے لیے ستمبر میں نیویارک آنے والے ہیں، یہ واضح نہیں ہے کہ آیا ان کے پاس یہ اختیار ہے کہ وہ نیویارک پولیس کو نیتن یاہو جیسے غیر ملکی رہنما کی گرفتاری کے احکامات دیں۔

ظہران ممدانی نے کہا کہ نیتن یاہو کی گرفتاری کے حوالے سے شہر کے محکمہ قانون سے مشاورت جاری ہے۔
مزید پڑھیں‌:سیاحوں کے لیے اہم اطلاع،مری جانے والوں کے لیے انتباہ جاری

متعلقہ خبریں