اہم خبریں

چین میں زلزلے کے شدید جھٹکے،عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا

ترکیہ کے مشرقی صوبے ملاتیا میں 5 شدت کا زلزلہ،شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا

استنبول (اے بی این نیوز)ترکیہ کےمشرقی صوبے ملاتیا میں 5 شدت کے زلزلے سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

ترک میڈیا کےمطابق ترکیہ کےمشرقی صوبےملاتیا میں 5 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا،زلزلے کا مرکز بٹلگازی ضلع تھا، جبکہ اس کی گہرائی 16 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کےجھٹکے ایلاز،اڈیامان،تونسیلی اور شانلی عرفہ سمیت قریبی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہری گھروں اور عمارتوں سے باہرنکل آئے،فوری طورپرکسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی، جبکہ متعلقہ ادارے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: تاریخ میں پہلی بار 2 ہزار سے زائد الیکٹرک گاڑیاں کراچی پورٹ پہنچ گئیں

متعلقہ خبریں