اہم خبریں

بڑی خبر،عمران خان سے ملاقاتوں کا کیس سماعت کے لیے مقرر

بڑی خبر،عمران خان سے ملاقاتوں کا کیس سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد (اے بی این نیوز) سپریم کورٹ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان سے ملاقاتوں سے متعلق درخواستوں کی سماعت 20 جولائی کو کرے گی۔

جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا، مشال یوسفزئی اور عظمیٰ خان کی جانب سے عدالت میں ملاقاتوں کی اجازت کے لیے دائر درخواستوں پر غور کیا جائے گا۔

گزشتہ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد سے تفصیلی جوابات طلب کیے تھے تاکہ ملاقاتوں کے حوالے سے کیے گئے اقدامات اور موقف عدالت میں پیش کیا جا سکے۔

عدالت آئندہ سماعت پر فریقین کے جوابات کا جائزہ لینے کے بعد درخواستوں پر مزید کارروائی کرے گی۔
مزید پڑھیں‌:ایل پی جی گیس مہنگی، نئی قیمتوں نے عوام کو پریشان کر دیا

متعلقہ خبریں